تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ کی کارروائی، کرولی سے چوری ہونے والی بھینس رنجاٹہ مظفرآباد سے برآمد کر لی

اتوار 3 جون 2018 13:00

گڑھی دوپٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ کی کارروائی، کرولی سے چوری ہونے والی بھینس رنجاٹہ مظفرآباد سے برآمد کر لی ، ایک ملزم گرفتار،ایف آئی آر درج ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان کی ہدایت پر تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ کی ڈی ایف سی صدیق،محمدرفیق اورکانسٹیبل محمدیاسر پر مشتمل پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کرولی سے چوری ہونے والی بھینس رنجاٹہ مظفرآباد سے برآمدکروا لی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتارکر لیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :