مظفرآباد میںماہ رمضان کا دوسرا عشرہ اختتام پذیر ہونے کو ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں ناکام

اتوار 3 جون 2018 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میںماہ رمضان کا دوسرا عشرہ اختتام پذیر ہونے کو ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں ناکام ! منافع خوروں کی جانب سے مہنگائی کے ذمہ دار ضلعی انتظامیہ کو ٹھہرا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 19ویں روزے کے اختتام پر آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کے مختلف مقامات پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول ایک خواب بن کر رہ گیا جبکہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے لگائے جانے والے سستے بازار بھی ایک ڈرامہ نکلا! جہاں گلی سڑھی اشیاء خوردونوش فروخت کی جانے لگی جبکہ مختلف علاقوں میں فروٹس کی قیمتوں میں 50%سی70%، سبزی آلو،پیاز،ٹماٹر میں 50%، خشک میوہ جات میں 200%اضافہ کرکے روزہ داروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا جبکہ منافع خوروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر ہم کیا کرسکتے ہیں ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی سرکاری ریٹ لسٹ پر ہم اپنے گھروں کے چولہے نہیں بجھا سکتے جبکہ انتظامیہ میں ایک چپڑاسی سے لے کر آفیسرانوں تک اپنا حصہ وصول کرتے ہیں وہاں ہم مہنگائی نہ کریں تو کیا کریں ، ہمارے بھی گھروں میں بال بچے ہیں 2وقت کی روٹی میسر نہیں ، اگر واقعی مہنگائی ختم کرنی ہے تو تاجروں ، دکانداروں سے ضلعی انتظامیہ اپنی بھتہ وصولی بند کرے،بصورت دیگر مہنگائی کسی صورت بھی کم نہیں کرسکتے ،ْ منافع خوروںکا اعلان۔

متعلقہ عنوان :