اولڈ سیکرٹریٹ میں سوزوکی مالکان اور ڈرائیوروں نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں

پابندی کے باوجود فرنٹ سیٹ پر دو خواتین بٹھانا معمول بن گیا

اتوار 3 جون 2018 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سوزوکی کی فرنٹ سیٹ پر 2خواتین کے بیٹھنے پر مکمل پابندی لگارکھی تھی جبکہ شہر کا مصروف ترین علاقہ اولڈ سیکرٹریٹ میں سوزوکی مالکان اور ڈرائیوروں نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں ، فرنٹ سیٹ پر 2خواتین کو بیٹھانا روز کا معمول بن گیا ہے ،ٹریفک اہلکاروں نے بھی دیکھ کر منہ موڑ لینا اپنا وطیرہ بنالیا ہے کیونکہ مختلف روٹس پر چلنے والی سوزوکیاں ذیادہ تر محکمہ پولیس کے اہلکاروں کیلئے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد،ایس ایس پی مظفرآباد نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سوزوکی کی فرنٹ سیٹ پر 2خواتین کے بیٹھنے پر پابندی لگارکھی تھی جس پر اہلیان مظفرآ باد نے ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمن کے اِس اقدام کو سراہتے ہوئے مبارکباد بھی دی مگر رات گئی بات گئی مظفرآباد تا گھڑی دوپٹہ ، مجہوئی ، دلائی، امبور،راڑہ کے علاوہ چہلہ بانڈی سمیت دیگر روٹس پر چلنے والی سوزوکی ڈرائیوروں اور مالکان نے فرنٹ سیٹ پر 2خواتین کو بیٹھانے کے علاوہ اونچی آواز میں میوزک لگانا شروع کررکھا ہے جبکہ گیلانی چوک تا امبور ،راڑہ چلنے والی سوزوکیوں جن کے مالکان ذیادہ تر پولیس اہلکار ہیں ، اِن گاڑیوں کے نہ تو پرمٹ نہ ہی کاغذات ہیں اِس کے باوجود ٹریفک پولیس اہلکار اپنی دوستی نبھاتے ہوئے اِن کو نہیں چھیڑتے اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والی خواتین کو نہ تو کبھی منع کیا گیا ہے اور نہ ہی گاڑی کا چالان جس پر ایک مرتبہ پھر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن ، ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوزوکی کی فرنٹ سیٹ پر 2خواتین کے بیٹھنے پر مکمل پابندی عائد کریں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے روٹ پرمٹ منسوخ کریں ۔

متعلقہ عنوان :