ایران کا فوجی طیارہ اصفہان میں گر کرتباہ،دونوں پائلٹ محفوظ رہے

طیارے میں خرابی کے بعد دونوں ہوابازوں نے پیرا شوٹ کی مدد سے کود کر اپنی جانیں بچائیں،گورنرکی گفتگو

اتوار جون 13:00

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) ایران کا ایک فوجی طیارہ وسطی شہر اصفہان میں ایک صحرائی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایران کا ایف 7 لڑاکا طیارہ صحراء حسن آباد کے علاقے جرقویہ میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں خرابی کے بعد اس میں موجود دونوں ہوابازوں نے پیرا شوٹ کی مدد سے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔

مقامی وقت کے مطابق سہ پہر دو بجے تباہ ہونے والے طیارے کاملبہ تلاش کرلیا گیا تھا۔جرقویہ کے قائم مقام گورنر نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے دونوں پائلٹ معمولی زخمی ہیں اور انہیں اصفہان کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایرانی فوج کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بھی اصفہان میں فوجی طیارہ تباہ ہونے اور حادثے میں دونوں ہوابازوں کے بچ جانے کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ ایک ویران علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں دوران پرواز پیدا ہونے والی فنی خرابی کو دور کرنے کی کوشش کی گئی مگر ناکامی پرہوابازوں کو کود کر اپنی جان بچانا پڑی۔خیال رہے کہ ایران میں مسافر اور فوجی طیاروں کے حادثات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ فروری میں ایران کا ایک مسافر بردار ہوائی جہاز اصفہان میں گر کر تناہ ہوگیا تھا جس میں عملے کی6 افراد اور 60 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :