36 ممالک کے حجاج کی امیگریشن امسال اپنے وطن میں ہی ہوگی،سعودی عرب

سعودی سفارتخانوں نے 36ممالک کے حاجیوں کی امیگریشن کارروائی خود ان کے اپنے ملک میں نمٹانے کا اہتمام کردیا

اتوار 3 جون 2018 13:00

36 ممالک کے حجاج کی امیگریشن امسال اپنے وطن میں ہی ہوگی،سعودی عرب
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحیی نے واضح کیا ہے کہ امسال 36ممالک کے حجاج کی امیگریشن کارروائی خود ان کے اپنے ملک میں انجام دی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق الیحیی نے توجہ دلائی کہ امسال عمرہ موسم کے آغاز سے لیکر 31مئی تک 63لاکھ سے زیادہ معتمر ارض مقدس آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سعودی سفارتخانوں نے 36ممالک کے حاجیوں کی امیگریشن کارروائی خود ان کے اپنے ملک میں نمٹانے کا اہتمام کیاہے۔آئندہ کوئی بھی حاجی سعودی عرب پہنچے گا تو اسے اپنے وطن سے روانہ ہونے سے قبل ہی اپنی رہائش اور خیمے کا نمبر معلوم ہوگا۔اس نظام کی بدولت آئندہ کسی بھی حاجی یا معتمر کو ارض مقدس سے واپس نہیں بھیجا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ 28خواتین اہلکار عمرے پر آنیوا لی خواتین کی کارروائی کیلئے تعینات کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :