امریکا میں راہ چلتے بچوں کی فٹبال ٹیم نے جیپ حادثہ کا شکارخاتون کو بچالیا،ویڈیووائرل

اتوار جون 13:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اکثر خطرناک حادثات کا سبب بن جاتی ہے۔امریکامیں ایسی ہی خلاف ورزی کے سبب ایک جیپ کو خطرناک حادثہ پیش آیا جس کے باعث جیپ بری طرح اٴْلٹ گئی اور اس میں سوار افراد بری طرح پھنس گئے تاہم بچوں کے ٹیم ورک اور ہمت نے انہیں کسی جانی نقصان سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست اوریگن میں پیش آیا جب ایک جیپ حادثے کا شکار ہوئی تاہم اسی دوران وہاں سے گزرتی انڈر 13 فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے دیکھا تو گاڑی میں سوار افراد کو بچانے پہنچ گئے ۔

ہمدرد بچوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مل کر جیپ اٹھائی اور اس میں پھنسی خاتون کو بحفاظت بچالیا۔یوں بچوںکے مل کر جیپ کو اٹھاتے اور ریسکیو کرتی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افرد دیکھ چکے ہیں۔