مظفرآباد‘ پسند اور ناپسند کی بنیاد پر آنے والے صحافیوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے

اتوار 3 جون 2018 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) پریس فائونڈیشن آزادکشمیر ورکر ز صحافیوں کو ممبر شپ میں شامل کریں ، پسند اور ناپسند کی بنیاد پر آنے والے صحافیوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے ،ْ چیئرمین پریس فائونڈیشن،وائس چیئرمین پریس فائونڈیشن نوٹس لیں ! ماضی میں دی جانے والی ممبر شپ میں سرکاری ملازمین،ٹھیکیداروں کی ممبر شپ منسوخ کی جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد کے ورکرز صحافیوں نے چیئرمین پریس فائونڈیشن اور وائس چیئرمین پریس فائونڈیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ورکرز صحافیوں کو جن کو شعبہ صحافت میں عرصہ دراز گزر گیا ہے اوران کی اپنے اداروں کیلئے اہم خدمات بھی سرفہرست ہے اُن کو ممبر شپ دی جائے تاکہ ورکرز صحافیوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے جبکہ ماضی میں آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں پریس فائونڈیشن کی ممبر شپ ایسے افراد کو بھی دی گئی ہے جو سرکاری ملازم ، ٹھیکیدار اور صحافت چھوڑ چکے ہیں مگر اُن کے پاس پریس فائونڈیشن کی ممبر شپ موجودہے جن سے وہ مستعفی بھی ہورہے ہیں ، یہ سلسلہ ختم کرکے ورکرز صحافیوں کو رکنیت دی جائے ،بصورت دیگر ورکرز صحافی احتجاج کا حق رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :