میر محمد یونس نے ریاست بھر سمیت حلقہ ایک کوٹلہ کی عوام کے دل جیت لئے

�الوں میں پہلی مرتبہ تمام برادری کے لوگوں کو بلاتخصیص اسکیموں کی تقسیم اور مختلف منصوبوں کیلئے اپنی جیب سے فنڈز دے کر ایک نئی مثال قائم کردی

اتوار 3 جون 2018 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) ممبر کشمیر کونسل و مرکزی رہنما پیپلزپارٹی آزادکشمیرمیر محمد یونس نے ریاست بھر سمیت حلقہ ایک کوٹلہ کی عوام کے دل جیت لئے !70سالوں میں پہلی مرتبہ تمام برادری کے لوگوں کو بلاتخصیص اسکیموں کی تقسیم اور مختلف منصوبوں کیلئے اپنی جیب سے فنڈز دے کر ایک نئی مثال قائم کردی ،کلتھیاں ، کھیتراورریالی کے درجنوں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے میر محمد یونس کے ہاتھ پر بیعت کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیا رکرلی جبکہ عوام نے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے میر یونس کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد حلقہ ایک کوٹلہ کی معروف شخصیت ممبر کشمیر کونسل میر محمدیونس نے اپنی سچائی ،محنت اور لگن سے عوام کے دل جیت لئے جس کی بڑی وجہ کلتھیاں ، کھیتراور ریالی کی عوام نے جہاں 2016ء میں ووٹ پی ٹی آئی کو دیے تھے میر محمد یونس نے اُن کو سڑک دے کر ایک نئی مثال قائم کردی ، عوام نے متاثر ہوکر میر یونس کی حمایت کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا جبکہ حلقہ ایک کوٹلہ کی عوام کا کہنا ہے کہ میر محمد یونس نے جو کام کیا ہے وہ گزشتہ 70سالوں میں اِس حلقہ میں کسی نے نہیں کیا اُس کی وجہ میر محمد یونس نے کشمیر کونسل کے فنڈز دینے کے علاوہ اپنی جیب سے بھی لاکھوں روپے کے منصوبے عوام کو دیے ، پانی اور سڑکیں دینے کے علاوہ بچوں کو کتابیں اور مالی امداد بھی کی جس پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے میر محمد یونس کو ایک نیک ، ایماندار اور سچا لیڈر قرار دیتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کردیا ، عوام کا کہنا ہے کہ میر محمد یونس کی آواز پر ہم ہر وقت جان دینے کو تیار ہیں یاد رہے اس سے قبل حلقہ ایک کوٹلہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کی حکمرانی رہی ہے مگر حلقہ ایک کوٹلہ آج بھی 50سالوں پیچھے کا منظر پیش کرتا ہے جبکہ میر محمد یونس ممبر کشمیر کونسل منتخب ہوتے ہی علاقے میں خوشحالی اور مختلف تعمیر و ترقی کے باب کھل گئے جہاں عوام کی سب سے بڑی مشکل پانی اور سڑکوں پر کام شروع ہونے سے آسانی ہوگئی جس پر عوام نے میر محمد یونس کا شکریہ ادا کیا۔