بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرکو فوجی چھائونی میں تبدیل کرتے ہوئے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ شروع کررکھا ہے‘ایمنسٹی انٹرنیشنل

اتوار 3 جون 2018 13:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) بھارتی حکومت نے ماہ رمضان کے بابر کت مہینے میں مقبوضہ کشمیر کی خوبصورت وادی کو فوجی چھائونی میں تبدیل کرتے ہوئے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ شروع کررکھا ہے وہاں حریت رہنمائوں کی نظر بندی ، نہتے کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیاروں اور جانوروں پر استعمال ہونے والی پیلٹ گن کے استعمال پر اقوام متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے شدید مذمت ! بھارتی حکومت نے انسانی حقوق کی پامالی کے تمام ریکارڈز توڑ دیے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،بھارت میں دیگر اقلیتی مذاہب کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ تشویشناک صورت اختیار کرچکا ہے ،اقوام متحدہ عالمی قوانین کے مطابق بھارتی سرکارپر مقدمہ درج کرے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل آزادکشمیرنمائندہ نورالحسن گیلانی کا اقوام متحدہ کو مکتوب ارسال!جس میں اُنہوں نے واضح کیا ہے کہ ’’بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں سمیت جانوروں پر استعمال ہونے والے خطرناک اور مہلک ہتھیار استعمال کرکے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے جس کو اگر روکا نہ گیا تو مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں بے گناہ کشمیری مارے جائینگے جبکہ لاکھوں معزور ہوسکتے ہیںجو کہ تشویشناک ہے ، بھارت نے جیلوں میں قید مسلمان قیدیوں کو بھی تھانوں کے اندر مضر صحت اشیاء دینے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کے کھانے سے قیدی مفلوج ہوسکتا ہے‘‘ایسے اقدامات کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے۔