مقبوضہ کشمیر: قابض فورسز کاجارحانہ طرز عمل اور ظالمانہ کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں : مشترکہ مزاحمتی قیادت
طاقت کے بل پر کشمیریوں کے جذبہ مزاحمت کو ختم نہیں کیا جاسکتااور نہ ان کی آوازوں کو خاموش کیاجاسکتاہے
اتوار 3 جون 2018 13:00
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ بھارتی پولیس اس کھلم کھلا قتل کو رف ڈرائیونگ کے کھاتے میں ڈال رہی ہے۔
مزاحمتی رہنمائوں نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز حق و انصاف پر مبنی کشمیری عوام کی جدوجہد کو کچلنے کیلئے بلٹ اور پیلٹ کے استعمال کے ساتھ ساتھ اب فوجی گاڑیوںکے نیچے کچل کر کشمیریوں کا صفایا کررہی ہیں جو انصاف پر یقین رکھنے والے ممالک کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قابض فورسز کاجارحانہ طرز عمل اور ظالمانہ کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے شہید قیصر احمد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے جنازے میں شریک لوگوں پرطاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور اس کے کٹھ پتلی حکمران ایک طرف کشمیری عوام پرمظالم ڈھانے کے تمام ریکارڈ توڑ رہے ہیں اور دوسری طرف چاہتے ہیں کہ ان مظالم کے خلاف کشمیری عوام صدائے احتجاج بھی بلند نہ کریں۔مزاحمتی رہنمائوں نے کہاکہ طاقت کے بل پر کشمیری قوم کے جذبہ مزاحمت کو ختم نہیں کیا جاسکتا اور نہ مظالم کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے سرینگر میں کرفیو اوردیگر سخت پابندیاں نافذکرنے اور تحریک حریت کشمیر کے بانی مرحوم مولانا محمد یوسف شاہ کی 51ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جلسہ منعقد نہ کرنے دینے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے بھارتی مظالم اور مرکزی جامع مسجد سرینگرسمیت مذہبی مقامات کی بے حرمتی کے خلاف ہمہ گیر ہڑتال کر نے پر حریت پسند عوام کا شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.