امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کی 45ویں سالگرہ

اتوار جون 13:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کی 45ویں سالگرہ منائی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کی اتوار کو 45ویں سالگرہ منائی گئی، اس موقع پر دنیا بھر سے مداحوں نے دونوں اداکاروں کے لئے اپنی محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اداکار امیتابھ بچن نے شادی کی 45ویں سالگرہ پر جیا بچن کے ساتھ ٹویٹر پر پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کی سالگرہ پر اپنے مداحون کی محبت اور نیک خواہشات کے شکرگزار ہیں۔ بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں امیتابھ بچن جیا بچن کو پھول دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :