فلم ’’سنجو‘‘ کا پہلا گانا ’’میں بڑھیا تو بھی بڑھیا‘‘ ریلیز

اتوار 3 جون 2018 13:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’سنجو‘‘ کا پہلا گانا ’’میں بڑھیا تو بھی بڑھیا‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ کا پہلا گانا’’میں بڑھیا تو بھی بڑھیا‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے جو 1980کی دہائی کے پس منظر میں اداکار رنبیر کپور اور سونم کپور پر فلمایا گیا ہے،یہ گانا گلوکارہ سنیدھی چوہان اور سونو نگم نے گایا اور بول پونیت شرما نے لکھے ہیں جبکہ میوزک روہن روہن نے دیا ہے، گانے کی وڈیو کے آغاز میں اداکار رنبیر کپور کہتے ہیں کہ ڈیڈ کو لگتا ہے کہ میں گانے کے ساتھ صحیح لپ سنگ نہیں کر سکتا، وہ غلط ہیں، گانے میں رنبیر کپور خاتون گلوکارہ کی آواز میں لپ سنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سونم کپور مرد کی آواز میں لپ سنگ کر رہی ہیں اور دونوں اداکار ممبئی کی گلیوں میں ڈانس کرتے اور گانا گا رہے ہیں۔

فلم 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :