Live Updates

عائشہ گلالئی قومی اسمبلی کی6حلقوں سے انتخاب لڑیں گی

عمران خان کیخلاف راولپنڈی سے بھی انتخاب میں حصہ لیں گی ،ْ کراچی ،ْ سجاول اور لودھراں کے سرمایہ کاروں کے خلاف بھی جنگ کااعلان

اتوار 3 جون 2018 13:30

عائشہ گلالئی قومی اسمبلی کی6حلقوں سے انتخاب لڑیں گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہونے والی عائشہ گلالئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی6حلقوں سے انتخاب لڑیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ گلالئی نے کہا کہ وہ عمران خان کے خلاف راولپنڈی سے بھی انتخاب لڑیں گی ،ْ کراچی اور سجاول سے بھی قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی۔انہوں نے لودھراں کے سرمایہ کاروں کے خلاف بھی جنگ کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے چیئر مین تحریک انصاف سے اختلافات کے بعد اپنی پارٹی تحریک انصاف گلا لئی بنائی ہے جس کے پلیٹ فارم سے وہقومی اسمبلی کی6حلقوں سے انتخاب لڑیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات