Live Updates

ذلفی بخاری کا ریحام خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

ریحام کی کتاب کا متن لیک یا ہیک کر لیا گیا ہے ، کچھ بھی ہو ریحام خان کی کتاب شائع ہو کر رہے گی ،ْقریبی ساتھی کی گفتگو

اتوار 3 جون 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دوست ذوالفقار ( ذلفی) بخاری نے ریحام خان کو ان کی آنے والی کتاب پر دنیا بھر میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذوالفقار بخاری نے ریحام خان کی کتاب کو انتہائی گھنائونا اور افسوس ناک قرار دیا جبکہ پی ٹی آئی کے مختلف رہنما انتخابات کے موقع پر ریحام خان کی کتاب شائع ہونے کو ایجنڈا قرار دے رہے ہیں۔

ریحام خان کے ایک قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ ریحام کی کتاب کا متن لیک یا ہیک کر لیا گیا ہے ، کچھ بھی ہو ریحام خان کی کتاب شائع ہو کر رہے گی تاہم کتاب کے شائع ہونے کی تاریخ اب تک سامنے نہیں آئی جبکہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے ساتھ ایک سالہ شادی شدہ زندگی کا احاطہ کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات