Live Updates

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن کوبھیج دیا گیا ،ْ(آج) نام فائنل ہو جائیگا

اتوار 3 جون 2018 13:30

ْ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن کوبھیج دیا گیا جو (آج)پیرتک نگران وزیراعلیٰ کا نام فائنل کریگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں میں نگران وزیراعلی کا فیصلہ نہ ہو سکا تھا جس کے بعد معاملہ پارلمیانی کمیٹی کے سپرد ہوا تھا۔ اب فیصلے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا ہے جو پارلیمانی کمیٹیوں کے بھجوائے 4 ناموں جن میں جسٹس (ر) دوست محمد، منظور آفریدی، حمایت اللہ اور اعجاز قریشی شامل ہیں میں سے نگران وزیراعلی کا نام کل تک فائنل کریگا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات