Live Updates

فواد چوہدری کے پاس میرے خلاف ثبوت ہیں توانہیں آگے لے کر جائیں ،ْ ریحام خان

اتوار 3 جون 2018 13:30

فواد چوہدری کے پاس میرے خلاف ثبوت ہیں توانہیں آگے لے کر جائیں ،ْ ریحام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے پاس میرے خلاف ثبوت ہیں توانہیں آگے لے کر جائیں لیکن وہ نہیں لے کر جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر ریحام خان نے فواد چوہدری کوقانونی کارروائی کی دھمکی دی اور کہا کہ اگر فواد چوہدری کے پاس ان خلاف ثبوت ہیں تو انہیں آگے لے کر جائیں لیکن وہ نہیں لے کر جائیں گے۔ ریحام خان نے کہا کہ وہ فواد چوہدری کو بے بنیاد الزامات پر ضرور عدالت میں لے کرجائیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات