Live Updates

تحریک اِنصاف عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہے ، پارٹی میں لوگوںکی آئے روز شمولیت اسکی عوامی مقبولیت کا عملی ثبوت ہے‘اشرف خان سوہنا

اتوار 3 جون 2018 13:30

اوکاڑہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت پنجاب وامیداوار صوبائی اسمبلی حلقہ 189 محمد اشرف خاں سوہنا نے کہاہے کہ تحریک اِنصاف عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہے ، پارٹی میں لوگوںکی آئے روز شمولیت اسکی عوامی مقبولیت کا عملی ثبوت ہے ۔2018 ؁ء کا الیکشن پاکستان دوست اور مخالف قوتوں کے درمیان لکیر ثابت ہوگا،مفاد پرستوںاور لٹیروں کا دور گزر چکاہے، وہ اًب ماضی کا حصہ بن چکے ہیں ۔

اِن خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مقامات پر کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد اشرف خاں سوہنا نے کہا کہ پاکستان پر طویل عرصہ تک حکمران رہنے والے لوگ اًب اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں اور اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں ۔کیونکہ جب حکمرانوں میں فرعونیت پیدا ہوجائے تو پھر اللہ کے انصاف کو بھی کوئی روک نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

شریف برادران نے اس ملک میں سوائے سڑکوں کے اور کیا دیا ہے ۔

غریب سے دووقت کی روٹی چھین لی گئی ہے ، مزدوروں ، کسانوں اور محنت کشوں کا مسلسل استحصال ہوتا رہا ہے۔ امیروں کے مفادات کا ہمیشہ تحفظ کیا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے غریب غریب تر ہوتا گیااور امیردولت سمیٹنے لگا۔ اس قسم کی غلط معاشی پالیسیوں کے باعث ملک میں بدامنی ، بے راہ روی نے جنم لیا اور دومتوازی نظام قائم ہوگئے جس کی بناء پر اِنصاف کا بیڑہ غرق ہوگیا۔اًب اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی شکل میں پاکستان کے لئے درد رکھنے والا ایک ایسا لیڈر پیدا کردیا ہے جو ملک کی تقدیر بدل سکتاہے ۔ جس کی بدولت چوروں کے اصل چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں اور وہ وقت دُور نہیں جب اس ملک میں اِنصاف کے تقاضوں پر مبنی ایک ایسی حکومت قائم ہوگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات