پاکستان سمیت دنیا بھرمیں جارحیت کا شکار بچوں کا عالمی دن( آج) منایاجائیگا

اتوار 3 جون 2018 13:30

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں جارحیت کا شکار بچوں کا عالمی دن( آج) منایاجائیگا اس دن کے منانے کا مقصد جسمانی و ذہنی تشد دکا شکار ہونیوالے اور بے گھر بچوں کی تکالیف کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے اور بچوں کے حقوق کیلئے سرگرم غیر سرکاری سماجی تنظیموں کے زیراہتمام سمینارز واکس ریلیاں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا جن میں مقررین بچوں کے حقوق کے متعلق معلومات اور عوام کو آگاہی فراہم کرینگے واضح رہے کہ پاکستان بھر میں ہر دس میں سے ایک بچہ جسمانی و ذہنی جارحیت کا شکار ہے -

متعلقہ عنوان :