جنوبی کوریا کی کمپنی نے ایران کے ساتھ دوارب ڈالر کا سمجھوتا منسوخ کر دیا

یہ منصوبہ ایران کے شہر اصفہان میں ایک آئل ریفائنری قائم کرنے کے حوالے سے تھا،ایرانی میڈیا

اتوار 3 جون 2018 13:30

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) جنوبی کوریا کی کمپنی ڈائلیم انڈسٹریل نے بتایاہے کہ اس نے ایران کے ساتھ ایک سال قبل طے پایا جانے والا دو ارب ڈالر مالیت کا سمجھوتہ منسوخ کر دیا ہے۔ ایرانی ریڈیو کے مطابق یہ منصوبہ ایران کے شہر اصفہان میں ایک آئل ریفائنری قائم کرنے کے حوالے سے تھا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ تہران کے ساتھ اس معاہدے کی منسوخی کا مرکزی سبب یہ ہے کہ ایران مذکورہ ریفائنری کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے فنڈنگ حاصل کرنے پر قادر نہیں رہا۔

(جاری ہے)

یہ ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کے دوبارہ عائد کیے جانے کا نتیجہ ہے۔جنوبی کوریائی کمپنی نے 2017 میں 2.08 ارب ڈالر کے اس منصوبے کا ٹینڈر حاصل کیا تھا۔اصفہان کی آئل ریفائنری کی موجودہ پیداواری صلاحیت یومیہ 3.75 لاکھ بیرل ہے اور ایران کی تیل کی مجموعی پیداوار میں اس کا حصہ تقریبا 22 ہے۔جنوبی کوریا کی کمپنی نے گزشتہ برس کہا تھا کہ وہ 2020 تک اصفہان آئل ریفائنری کا منصوبہ مکمل کر لے گی تاہم جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے دوبارہ عائد کیے جانے کے بعد کمپنی نے معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :