بھولا ریکارڈ کا جیل سے رہا ہوتے ہی اپنے چاہنے والوں کے لیے پیغام

میں لاکھوں دلوں کی آواز ہوں اوراب زندگی میں ایک اچھا اداکار بن کر دکھاؤں گا، بھولا ریکارڈ کا پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 3 جون 2018 13:54

بھولا ریکارڈ کا جیل سے رہا ہوتے ہی اپنے چاہنے والوں کے لیے  پیغام
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03مئی 2018ء) بھولا ریکارڈ کا جیل سے رہا ہوتے ہی اپنے چاہنے والوں کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں لاکھوں دلوں کی آواز ہوں اوراب زندگی میں ایک اچھا اداکار بن کر دکھاؤں گا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون سے زیادتی کی کوشش سے متعلق کیس میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے والا بد نام زمانہ بھولا ریکارڈ اب جیل سے رہا ہو چکا ہے۔

بھولا ریکارڈ کا کہنا ہے کہ اس پر خاتون سے زیادتی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔تاہم فرانزک لیبارٹری کی ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ نے انہیں معصوم اور بے قصور قرار دے دیا ہے۔اور ان پر لگے اس الزام کو دھو دیا ہے۔بھولا ریکارڈ کا کہنا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کو شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے۔

(جاری ہے)

اور مجھے سپورٹ کرتے رہے۔

بھولا ریکارڈ کا مزید کہنا تھا کہ آج میں اپنے بہن بھائیوں کی بدولت آپ کی آنکھوں کے سامنے ہوں۔اور میں اپنے تمام دوستوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر مجھ سے کوئی غلطی ہو گئی ہو تو معاف کر دیں۔اور میں اب آپ لوگوں کو ایک بہت اچھا فنکار بن کر دکھاؤں گا۔میں جانتا ہوں کہ میں آپ لوگوں کے دلوں کی آواز ہوں۔میں دنیا بھر میں اپنے لاکھوں چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کرنے والے بھولا ریکارڈ کو خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں جیل میں رہنا پڑا تھا۔مختلف ٹی وی چینلز کی طرف سے بھولا ریکارڈ کے جیل میں بھی انٹر ویو کئے گئے۔ ایک انٹر ویو کے دوران جب بھولا ریکارڈ سے پوچھا گیا کہ اگر آپ جیل سے با عزت بری ہو جاتے ہیں تو پھر جیل سے رہا ہونے کے بعد پہلا کام کون سا کریں گے۔جس کا جواب دیتے ہوئے بھولا ریکارڈ کا کہنا تھا کہ میں جیل سے رہا ہونے کے بعد سب سے پہلے ایک ویڈیو بناؤں گا۔اور اس میں حق سچ کی بات کروں گا اور لوگوں کو بتاؤں گا میں بے گناہ ہوں اور مجھے جعل سازی میں پھنسایا گیا ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :