اقوام متحدہ ایلچی کی الحدیدہ سے حوثیوں کی انخلاء پر بات چیت کے لئے صنعاء آمد

اتوار 3 جون 2018 14:00

صنعاء۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھ حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ صنعاء پہنچے گئے۔ وہ حوثیوں کی قیادت سے ملک میں جاری بحران کے حل کے لیے امن کوششوں کی بحالی پر بات چیت کریں گے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق مارٹن گریفتھ نے یمن میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے گذشتہ جمعرات کو اپنا نیا مشن شروع کیا تھا۔

انھوں نے جنوبی شہر عدن میں یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی اور ان کی کابینہ میں شامل بعض وزراء سے بات چیت کی تھی۔

(جاری ہے)

سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ گریفتھ صنعاء میں حوثی ملیشیا کی حکومت اور ان کی غیر تسلیم شدہ باغی حکومت کے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کریں گے اور ان سے امن مذاکرات کی بحالی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔وہ ان سے بات چیت کے بعد 7جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنا نیا امن منصوبہ پیش کریں گے۔تاہم ان کی ملاقات کے ایجنڈے میں ساحلی شہر الحدیدہ کی صورت حال کا موضوع سرفہرست ہوگا۔ وہ حوثیوں کو الحدیدہ شہر سے انخلا پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گی اور ان پر زور دیں گے کہ وہ اس کی بندرگاہ کا کنٹرول اقوام متحدہ کے حکام کی نگرانی میں دے دیں۔

متعلقہ عنوان :