سعودی عرب،مسجد الحرام اور بیت اللہ کو معطّر کرنے اور دھونی دینے کی مہم جاری

اتوار جون 14:00

مکّہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) عودی عرب میں حرمین شریفین کے امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کو دٴْھونی دینے اور خوشبو سے مہکانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔آن لائن عربی اخبار سبق کے مطابق اس مہم کا مقصد مسجد الحرام ، اس کے اطراف اور خانہ کعبہ کو معطّر بنانا ہے تا کہ نمازیوں، معتمرین اور زائرین کی راحت و اطمینان کے ساتھ عبادات اور مناسک کی ادائیگی کے لیے خوشبو دار فضائیں فراہم کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

شیخ السدیس کی خصوصی ہدایت پر مسجد حرام کے تمام مقامات کو دن رات مختلف اوقات میں خوشبوؤں سے مہکایا جا رہا ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ مسجد الحرام میں روزانہ 60 سے زیادہ مرتبہ دٴْھونی دی جا رہی ہے۔جس کے لئے ہر ماہ 60 کلو گرام مہنگی اور قیمتی دھونی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حجر اسود اور ملتزم کو روزانہ پانچ مرتبہ انتہائی قیمتی روغن عود سے مہکایا جا رہا ہے۔ اس کے لیے پانچ کلو سے زیادہ روغنِ عود استعمال ہوتا ہے۔اس سے قبل شیخ السدیس نے مسجد حرام کو دٴْھونی سے مہکانے کے لیے ایک خصوصی یونٹ قائم کیا تھا جو خانہ کعبہ اور مسجد حرام کو بالخصوص رمضان مبارک میں اعلی اور نفیس ترین قسم کی خوشبوؤں اور دٴْھونیوں سے معطر کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :