بین الاقوامی تجارتی کشیدگی پر عالمی فضائی کپمپنیوں کا انتباہ

اتوار 3 جون 2018 14:00

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) عالمی فضائی کمپنیوں نے دنیا بھر میں تجارت کے موضوع کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی سے خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ایاٹا کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اس صورتحال سے ہوابازی کی صنعت اور عالمی تجارت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس بیان کے مطابق ہوابازی کی صنعت افراد اور سامان کے لیے کھلی سرحدوں پر انحصار کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تجارت میں کمی، مسافروں کی کمیکا سبب بنے گی اور یہ عالمی تجارت کے لیے ایک بری خبر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :