یورو زون خسارے کی یونین نہیں ہے، مرکل

اتوار جون 14:00

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) جرمن چانسلرانجلا مرکل کا کہنا ہے کہ یورو زون کو خسارے کی یونین نہیں بننے دیا جائے گا۔ انہوں نے اٹلی کے بجٹ خسارے میں کمی کے لیے مدد دینے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوروسنگل کرنسی بلاک ہے اور اسے خسارہ بانٹنے کا بلاک نہیں بننے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جرمن اخبار فرانکفٹر الگمائنے زونٹاگ سائٹنگ سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ یوروزون میں یک جہتی ضروری ہے، تاہم اس کا مطلب اپنی مدد آپ کر کے دوسروں کی مدد کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :