اقوام متحدہ کے ماہر ’جہنم میں جائیں‘فلپائنی صدر ڈوٹیرٹے

اتوار 3 جون 2018 14:00

منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے آزادیء عدلیہ ڈیوگو گارسیا سایان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’جہنم میں جائیں‘۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ادارے کے مبصر نے فلپائنی سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس کی برخاستی کے حق میں فیصلہ دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلپائن میں آزادیء عدلیہ خطرات کا شکار ہے۔ عالمی مبصر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو اس طرح برخاست کرنے سے ججوں اور عدلیہ کے دیگر ارکان کو سخت پیغام جائے گا۔ ڈوٹیرٹے نے کہا کہ عالمی مبصر فلپائن کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔