گزشتہ ماہ کے دوران ملک میں ٹریکٹروں کی پیداواراوفروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اتوار جون 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) گزشتہ ماہ کے دوران ملک میں ٹریکٹروں کی پیداواراوفروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد وشمارکے مطابق اپریل 2018میں پاکستان میں 1لاکھ 63ہزار170یونٹ موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداواراور1لاکھ61ہزار513یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں پاکستان میں 1لاکھ39ہزار444یونٹ موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداواراور1لاکھ37ہزار750یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔مالی سال کے ابتدائی 10ماہ میں ملک میں مجموعی طورپر 15لاکھ75ہزار701یونٹ موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداواراور15لاکھ75ہزار165یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :