اسلامی تعاون کی تنظیم کے رکن ممالک میں خدمات کے شعبے کا حجم 822ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

اتوار 3 جون 2018 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) اسلامی ممالک میں تعاون کی تنظیم اوآئی سی کے رکن ممالک میں خدمات کے شعبے کا حجم 822ارب ڈالر سے تجاوز کرگیاہے۔اسلامک سینٹرفارڈویلپمنٹ آف ٹریڈ کے مطابق سال 2016-17 میں آوآئی سی کے رکن ممالک میں خدمات کے شعبے کا مجموعی حجم 822ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا ، یہ دنیا بھر میں خدمات کے شعبے کے مجموعی حجم کا24فیصد بنتاہے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارمرتب کرتے وقت 7بڑے شعبوں کو شامل کیا گیا تھا جن میں ٹرانسپورٹ، سیاحت، تعمیرات، ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سروسز، مالیاتی خدمات، انشورنس اور ثقافت وتفریحی خدمات کے شعبے شامل ہیں ۔ان شعبوں کا مجموعی تناسب بالترتیب 32.6،32.4،3،5،2،1.5،اورتین فیصد ریکارڈکیاگیا۔اعداد وشمارکے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران اسلامی ممالک میں خدمات کے شعبے کے درآمدی حجم میں مزیداضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :