Live Updates

ریحام خان کی کتاب کا(ن ) کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،اگر انکشافات ہیں توعمران خان کیلئے نقصان دہ ہوگی‘ رانا ثنا اللہ

ویسے بھی عمران خان کاکسی اور سے کوئی مقابلہ نہیں بلکہ وہ خود کو شکست دینے کیلئے اپنے آپ سے مقابلہ کر رہے ہیں‘گفتگو

اتوار 3 جون 2018 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے ان امکانات کی تردید کی ہے کہ ریحام خان کی کتاب سے مسلم لیگ (ن ) کو کوئی فائدہ ہوگاتاہم عمران خان کی شخصیت کیلئے یہ کتاب نقصان دہ ہوگی۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ہمیں اس کتاب سے کوئی فائدہ نہیں ہوگاالبتہ اگر اس کتاب میں کچھ انکشافات ہیں تو اس سے عمران خان کی سیاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ ویسے بھی عمران خان کاکسی اور سے کوئی مقابلہ نہیں بلکہ وہ خود کو شکست دینے کیلئے اپنے آپ سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔ عمران خان نے خود کش بمبار کی سیاست کی ہے اور وہ ہر روز اپنی جماعت میں اس کا دھماکہ کرتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات