حمزہ شہباز کیخلاف مقدمے کے اندراج کے بعد قانونی ماہرین سے مشاورت

مقدمے میں درج دفعات کاقانونی پہلوئوں سے تفصیلی جائزہ لیا گیا ،حمزہ شہباز کے بھی رابطے

اتوار جون 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) عائشہ احد ملک کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے صاحبزاد ے حمزہ شہباز کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مشاورت کے دوران مقدمے میں درج دفعات کا قانونی پہلوئوں سے تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک مقیم حمزہ شہباز نے بھی اس حوالے سے رابطے کئے ہیں اور صورتحال سے آگاہی حاصل کی ہے ۔