ملک کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنے ، پائیدار ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر آنا ہوگا ‘ (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ

توانائی بحران کے خاتمے سے صنعتوں کاپہیہ چل پڑا ہے ،گھریلو انڈسٹری کی ترقی سے عام آدمی کے معیار زندگی بہتر ہوا‘ سینئر نائب صدر میاں عثمان

اتوار 3 جون 2018 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر کو بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے بروقت اور شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے ،پائیدار ترقی کے حصول کیلئے تمام اسٹیک ہولڈر زکو ایک پیج پرآنا ہوگا ۔ ا ن خیالات کا اظہار لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کرنے کے لئے دن رات محنت کی اور اس کا ثمر ہے کہ آج ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے ۔ توانائی بحران دور ہونے سے نہ صرف بڑی صنعتوں کاپہیہ چل پڑا ہے بلکہ گھریلو انڈسٹری کو بھی ترقی ملی ہے جس سے عام آدمی کے معیار زندگی میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے او ر ترقی کے سفر کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے برقت اور شفاف انتخابات کاانعقاد نا گزیر ہے۔ میاں عثمان نے کہا کہ ملک کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنے او ر پائیدار ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر آنا ہوگا اور اس کے لئے قومی پالیسی تشکیل دی جانی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :