میرپور ‘ جاتلاں روڈ کے دونوں اطراف ہر قسم کی ناجائز تجاوزات ہٹانے کے لئے آپریشن کلین اپ شروع

دوران آپریشن سڑک کے دونوں اطراف ناجائز تجاوزات ،تعمیرات،تھڑے وغیرہ کو ہیوی مشنری کے ذریعے گرا دیا گیا

اتوار 3 جون 2018 14:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید خان کی ہدایت پر افسر مال و ڈیوٹی مجسٹریٹ راجہ ایاز احمد خا ن نے جڑی کس جاتلاں روڈ کے دونوں اطراف ہر قسم کی ناجائز تجاوزات ہٹانے کے لئے آپریشن کلین اپ شروع کیا۔آپریشن سہنسہ سے لیکر جاتلاں ہیڈ تک کیا گیا ۔اپریشن کلین اپ کے دوران ان کے ہمراہ محکمہ شاہرات کے افسران اور پولیس کی بھاری تعداد موجود تھی ۔

دوران آپریشن سڑک کے دونوں اطراف ناجائز تجاوزات ،تعمیرات،تھڑے وغیرہ کو ہیوی مشنری کے ذریعے گرا دیا گیا۔آپریشن کے دوران ڈیوٹی مجسٹریٹ نے لوگوں کو ہدایت کی آئندہ کوئی شخص روڈ سائید پر کسی قسم کی تجاوزات نہیں کرئیگا اگر کسی نے کوئی تجاوزات کی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلہ میں جاتلاں ہیڈ سے لیکر جاتلاں بازار،پل منڈا ،نہر جہلم پر چیچاں تک اپریشن کلین اپ شروع کیا جائے گا عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی تجاوزات آپریشن کلین اپ سے قبل از خود ہٹا لیںبصورت دیگر آپریشن کے دوران ہونے والے مالی نقصانات کے وہ خود ذمہ دار ہونگے۔

آپریشن کلین اپ کا مقصد روڈ سائیڈ تجاوزات کا خاتمہ کرکے روڈ کو کشادہ کرنا ہے تاکہ ٹریفک کے نظام میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :