حکومت آزادکشمیراپنی ذمہ داریاںپوری کررہی ہے عوامی مسائل حل ہورہے ہیں‘وزیراعظم

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اوروزیربلدیات راجہ محمدنصیرخان کی خصوصی ہدائت پرایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان کے کوٹلی سٹی کی مختلف وارڈزکے ہنگامی دورے

اتوار 3 جون 2018 14:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اوروزیربلدیات راجہ محمدنصیرخان کی خصوصی ہدائت پرایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان کے کوٹلی سٹی کی مختلف وارڈزکے ہنگامی دورے،عوامی وفودسے ملاقاتیں،عوام کی طرف سے پیش کیے جانے والے مسائل بالخصوص بجلی وپانی کے مسائل کے حل کی یقین دھانی،حکومت آزادکشمیراپنی ذمہ داریاںپوری کررہی ہے عوامی مسائل حل ہورہے ہیںعوام کومایوس نہیںکرینگے ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان کی گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اوروزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان کی خصوصی ہدائت پرایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان نے گزشتہ روز کوٹلی سٹی کی مختلف وارڈزکے ہنگامی دورے کیے،دورے کے دوران انہوںنے مختلف عوامی نمائندوں،وفودسے ملاقاتیںبھی کیںاوران کے مسائل بھی سنے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان نے کہاکہ حکومت آزادکشمیرعوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اوران کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوںپراقدامات اٹھارہی ہے بجلی،پانی،صحت،تعلیم سمیت دیگربنیادی سہولیات کی فراہمی کوممکن بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیںشہرکے اندراس وقت سب سے بڑامسئلہ پانی اوربجلی کاہے اس کوحل کرنے کے لیے بھی ہنگامی بنیادوںپراقدامات اٹھائے جارہے ہیں شہرکی مختلف وارڈزمیں بذریعہ ٹینکرمختلف اوقات میںپانی بھیجاجائے گااورشہریوںکوپانی فراہم کیاجائے گاانہوںنے کہاکہ حکومت آزادکشمیرعوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے،انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے تعمیروترقی کے ویژن کے مطابق آزادکشمیربھربالخصوص ضلع کوٹلی کوماڈل،خوبصورت اورمثالی ضلع بنائیںگے اس وقت ضلع بھرکے اندربے شمارترقیاتی کام جاری ہیںکوٹلی سٹی کی تعمیروترقی کے حوالے سے بھی وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اوروزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان خصوصی دلچسپی رکھتے ہیںآنے والے کچھ ہفتوںمیںکوٹلی سٹی کے اندرعوام ایک بڑی تبدیلی دیکھیںگے ن لیگ عوامی جماعت ہے اورعوام کے مسائل ہرصورت حل کریگی انشاء اللہ تعالیٰ مزیدکچھ دنوںکے اندرعوام کوبجلی وپانی کی ترسیل میںبہتری نظرآئیگی۔