پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے مگر اس سے روزگار کے مواقع نہیں بڑھے جس کے لئے پالیسیوں میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے، شاہد رشید بٹ

اتوار 3 جون 2018 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے مگر اس سے روزگار کے مواقع نہیں بڑھے جس کے لئے پالیسیوں میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ پالیسی سازہر قیمت پراقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کی دوڑ میں عوام کی فلاح و بہبود کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

بے روزگاری کے متعلق اعداد و شمار میں تبدیلی سے حقائق نہیں بدلتے ہیں۔ شاہد رشید بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں بے روزگار ی میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس سے شہری آبادی زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔ خواتین اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد میں بے روزگاری عام ہے جبکہ پوسٹ گریجوئیٹ افراد میں بے روزگاری کم از کم20 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں سے روزگار کی تلاش میں شہروں کا رخ کرنے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے جسے مسلسل نظر انداز کرنے سے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں۔

حالیہ مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 10 بڑے شہرون کی آبادی میں تقریباً 75 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے ان شہرون کے انفراسٹرکچر پر دبائو میں اضافہ ہوا ہے ۔انھوں نیتجویز پیش کی کہ اقتصادی ترقی کی پالیسیاں بناتے وقت سماجی ترقی کو بھی یقینی بنایا جا ئے ورنہ اسکے مضمرات معاشرے کیلئے ناقابل برداشت ہونگے۔

متعلقہ عنوان :