ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے جدید سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا

سیاحوں کااعتماد قائم کرلیا گیا،امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے باعث لاکھوں سیاح سیاحتی مقامات کی طرف جارہے ہیں پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفور کی اے پی پی سے گفتگو

اتوار 3 جون 2018 14:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے اسلام آباد اورگلگت بلتستان سمیت ملک بھرمیں جدید اورنئی سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ بات پاکستان ٹورازم کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفورنے اے پی پی سے گفتگو میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیاحوں کااعتماد قائم کرلیا گیاہے، ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں سیاح جن میں غیرملکی بھی شامل ہیں سیاحتی مقامات کی طرف جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے مقامی اورغیرملکی سرمایہ کاروں سے مذاکرات کاسلسلہ جاری ہے تاکہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت رہائش اوربنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو ممکن بنایا جاسکے۔چئیرمین پی ٹی ڈی سی نے کہاکہ سیاحت کے شعبے کے لیے تربیتی پروگرام شروع اور تجربہ کارافرادی قوت کو لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :