Live Updates

عمران خان کو کراچی سے بڑی کامیابی مل گئی

ایم کیو ایم کے رہنکما رشید گوڈیل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

اتوار 3 جون 2018 14:32

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کو کراچی سے بڑی کامیابی مل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کئی دنوں سے ایم کیو ایم رہنما رشد گوڈیل کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔تاہم اب رشید گوڈیل نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا، اس موقع پر رشید گوڈیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ کیاہے۔

دوستوں کی رائے کے بعد تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں۔کراچی خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا۔جب کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل بھائی کی تحریک انصاف میں شمولیت کی بےحدخوشی ہے، خوشی اسلیےہےکہ کراچی میں کوشش کررہےہیں وہ رزلٹ دیں کہ تبدیلی لاسکیں۔

(جاری ہے)

کراچی پاکستان کا فنانشل حب ہے۔کراچی اٹھ نہیں رہااس لیے پاکستان بھی اوپر نہیں جارہا۔

رشیدگوڈیل کے آنےسےکراچی کوپرانی ٹیم کےساتھ مل کر منظم کرینگے۔آنےوالےانتخابات میں تحریک انصاف کراچی میں سب سےزیادہ ووٹ لینےوالی پارٹی ہوگی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا ئی ہیں۔ دوسری سیاسی جماعتوں کے کئی ایم این اے اور ایم پی اے نےتحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ کپتان عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ سے کوئی بھی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔

مختصر عرصہ میں دوسری جماعتوں کی 100 سے زائد بڑی وکٹیں اڑائیں۔اور ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ کپتان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ن،،،،،،پاکستان پپپلز پارٹی،مسلم لیگ ق کی سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں۔ جے یو ایف،،،،،،اے این پی اور متحدہ بھی عمرا خان کی تباہ کن باؤلنگ کا شکار ہوئیں ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات