افغان علاقوں سے خیبرپختونخوا بلوچستان کی سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کا حملہ

حملے میں ایف سی کے 4 جوان، پاکستان ائیر فورس کا ایک اہلکار زخمی، جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 جون 2018 14:58

افغان علاقوں سے خیبرپختونخوا بلوچستان کی سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں ..
باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2018ء) افغان سرحدکی طرف سے بلوچستان کے علاقے قمر دین کاریز میں باڑھ لگانے والوں پر حملے کیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے ہوئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملےافغان سرحدکی طرف سے باجوڑاوربلوچستان میں قمردین کاریزمیں کیےگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حملے کے نتیجے میں ایف سی کے4اورچوکی پرتعینات پاک فضائیہ کاایک جوان زخمی ہوا ہے،دہشتگردوں نےباجوڑ اور بلوچستان کے علاقے قمر دین کاریز میں باڑھ لگانے والوں پر حملے کیے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو افغانستان کےاندر سے معاونت حاصل ہے۔افغانستان کےعلاقوں سےخیبرپختونخوااوربلوچستان کےسرحدی علاقوں میں فائرنگ ہوئی ہے۔دہشتگردوں کوافغان حکومت کے کنٹرول سےباہرکےعلاقوں سے معاونت حاصل تھی۔لیکن پاکستان چیلنجزکےباوجودسرحدوں کومحفوظ بنانےکیلیےباڑھ لگانےکاکام جاری رکھےگا۔