کاغذات نامزدگی میں ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے ،ْ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،ْخورشید شاہ

فیصلے میں پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا ہے ،ْ الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہیے ،ْسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بیان

اتوار 3 جون 2018 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کا کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ کو معطل کئے جانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہاکہ کاغذات نامزدگی میں ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے۔ انہوںنے کہاکہ فیصلے میں پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہیے۔