پاکستان کو ’ناکام ریاست‘ کہنے پر عروہ کا بھارتی اداکارہ کو کرارا جواب

اتوار 3 جون 2018 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) پاکستانی اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے بھارتی اداکارہ سورا بھاسکر کو پاکستان کو ’ناکام ریاست‘ قرار دینے اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر کرارا جواب دیا ہے۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی کاسٹ نے سی این این نیوز 18 کو انٹرویو دیا تھا جس میں ان سے پاکستان میں فلم پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

فلم میں معان کردار ادا کرنے والی سورا بھاسکر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی بات ہی کیوں کریں وہ ایک ’ناکام ریاست‘ ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آتا لوگ کیوں مجھے پاکستان کا ترجمان سمجھتے ہیں آپ ایک ایسے ملک سے کیا امید کرسکتے ہیں جو شرعی اصولوں پر چلتا ہو سورا بھاسکر نے زہر اگلتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ایک غیر سیکولر ریاست ہے جہاں فضول چیزیں ہوتی ہیں یہاں تک کہ پاکستان کی بول چال بھی بدترین ہے تاہم عروہ حسین نے بھارتی اداکارہ کو ٹوئٹر پر کرارا جواب دیتے ہوئے یاد دلایا کہ پاکستان وہی ملک ہے جسے آپ نے 2015 میں بہترین ملک قرار دیا تھا اور یہ پچھلے چند سالوں میں ہر لحاظ سے بہترین ہو چکا ہے، یہ اپنے مہمانوں کو بڑے دل سے خوش آمد کہتا ہے۔

(جاری ہے)

عروہ حسین نے کہا کہ سورا بھاسکر خواتین کو بااختیار بناتے بناتے خود ایک کڑوی انسان بن گئی ہیں اور یہ بات اس ملک کی شہری کی جانب سے کی جارہی ہے جس نے اپنی ہی فلم پدماوت پر پابندی لگادی تھی اس لیے وہ خواتین کو بااختیار بنانے کی بات نہ کریں۔عروہ حسین نے بھرپور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سورا بھاسکر کا بیان ان کی کم علمی کی عکاس کرتا ہے جو اپنے بیانات میں تضادات رکھتی ہیں۔

عروہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان ناکام ریاست نہیں بلکہ اداکارہ ناکام انسان کی حیثیت سے سامنے آئی ہیں۔آخر میں عروہ حسین نے کہا کہ کیا مجھے اور کہنے کی ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ اداکارہ سورا بھاسکر 2015 میں پاکستان آئیں تھیں اور ایک انٹرویو کے درمیان انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو دشمن ملک سمجھا جاتا ہے ،ْ یہ ملک تو بہت محبت کرنے والا ہے ۔

متعلقہ عنوان :