مون سون میں ڈینگی کی افزائش کی روک تھام کیلئے متعلقہ محکمے اپنا کام جاری رکھیں،ترجمان محکمہ تحفظ ماحولیات

اتوار جون 15:10

لاہور۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) محکمہ تحفظ ماحولیات کی طرف سے انسداد ڈینگی مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے، اس ضمن میں اینٹی ڈینگی ٹیمیں ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی باقاعدگی سے چیکنگ کر کے اس کے انسداد کو یقینی بنا رہے ہیں، اینٹی ڈینگی کی طرف سے ٹائر شاپس، کباڑخانوں ، قبرستانوں، نرسریوں ،پارکس، ایئر کولرز اور ڈینگی کی افزائش کی دیگر جگہوں کی بار بار معائنہ کیا گیا جبکہ ان ڈور میں بھی ڈینگی کی افزائش گاہوں کے مقامات کو چیک کیا گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ تحفظ ماحولیات کی ترجمان کے مطابق مون سون میں متعلقہ محکموں کو ڈینگی کے خلاف بھر پور طریقے سے اپنا کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ڈینگی پرقابو پانے کیلئے پنجاب میں بے مثال کام ہوا ہے اور پنجاب ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے کامیاب ماڈل کی صورت میں سامنا آیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی کا خیال رکھیں ، کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :