سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین کی اپنی ٹیم کے ہمراہ پی ڈبلیوڈی کے معروف وممتاز مزدور راہنماء راجہ وقار حسین کی عیادت

اتوار 3 جون 2018 15:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) پا کستان فیڈریشن آف بلڈنگ اینڈ ووڈورکرز کے چیئرمین،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے ضلعی وائس چیئرمین اور پاک پی ڈبلیوڈی کے معروف وممتاز مزدور راہنماء راجہ وقار حسین دل کی بیماری کے باعث اسلام آباد پمز ہسپتال کے کارڈیوجی وارڈ کے کمرہ نمبر 01 میں زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان کی عیادت کی اور انکی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ راجہ وقار حسین مزدوروں کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی مزدوروں کے لیے خدمات قابل قدر ہیں اللہ تعالی انکو جلد صحت کاملہ عطاء فرمائیں ہماری نیک تمنائیں ہمیشہ سے انکے شامل حال ہیں ۔

انہوں نے ملک بھر کے تمام مزدوروں سے اپیل کی کہ وہ راجہ وقار حسین کے لیے خصوصی دعا کریں۔تاکہ اللہ تعالی رمضان المبارک کی برکت سے ان کو صحت عطاء فرمائیں۔