Live Updates

ہر حکومت میں اقتدار کے مزے لینے والے اس مرتبہ بنی گالہ کی گلیوں کے چکر ہی لگائیں گے‘اعجاز شفیع

اتوار 3 جون 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ یو ٹرن خان کی پارٹی جلد انتشار کو شکار ہونے والی ہے،تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے عبرتناک شکست سے دور چار ہونگے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ہر حکومت میں اقتدار کے مزے لینے والے اس مرتبہ بنی گالہ کی گلیوں کے چکر ہی لگائیں گے۔

(جاری ہے)

خالی نعروں سے نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام میں مایوسی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ان عناصر کی سیاست بے بنیاد الزامات اوردشنام طرازی کے گرد گھوم رہی ہے۔عمران نیازی کی پہچان یوٹرن لینے والے ریکارڈ یافتہ سیاستد ان کے طورپر بن چکی ہے۔ باربار اپنی کہی ہوئی باتوں سے پھر جانے والا سیاستدان عوام کی قیادت کی اہلیت نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو عوام نے بار بار سبق سکھایا ہے۔ان عناصر نے اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا اورنہ ہی اپنا طرز عمل بدلا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات