پی ٹی آئی متحد مخا لفین بو کھلاہٹ کا شکارہیں‘ڈاکٹر شاہد صدیق

تحریک انصا ف پوری قوت سے انتخابا ت میں دھاند لی کا راستہ روکے گی

اتوار جون 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نواز شر یف کے بعد شہبازشریف بھی نااہل ہوجا ئیں گے شہباز شریف کی 56کمپنیوں میں کرپشن بارے طلبی ابتدائے عشق ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پی پی 167میںتقریب میں خطاب کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں کو ئی اختلا ف نہیں پار ٹی عمران خان کی قیا د ت میں متحد ہے مخا لفیں اختلا فا ت بارے جھو ٹا پرواپیگنڈا کررہے ہیںکپتان کا ہر فیصلہ پار ٹی منظور کررہی ہے مخا لفین شکست دیکھ پر بو کھلا ہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔

انہو ں نے مزید کہاکہ پوری قوم کی نظر یں سپر یم کور ٹ پر لگی ہو ئی ہیں قوم انصا ف ہو تا دیکھ رہی ہے ملک لو ٹنے والے کسی رعا یت کے مستحق نہیں ہے ۔انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف پوری قوت سے انتخابا ت میں دھاند لی کا راستہ روکے گی اورکسی کو چور دروازے سے اقتدار تک نہیں پہنچنے دیا جائے گا ۔