ساہیوال ،ْڈاکوئوں نے تین وارداتوں میں تین لاکھ 43ہزار روپے نقدی لوٹ لی

اتوار جون 15:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) ساہیوال کے نواح میں ڈاکوئوں نے ڈاکہ کی تین وارداتوں میں تین لاکھ 43ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی ۔دو شدید زخمی دو ڈاکو گرفتار ۔ساہیوال ملتان روڈ پر شر قی باس پاس ساہیوال پر تین مو ٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ایک بیوپاری حمزہ نذیر سے 22ہزار 300روپے کی نقدی اور موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔ایک ڈاکو محمد نعیم گرفتار۔

(جاری ہے)

ساہیوال ملتان روڈ ہڑ پہ شر قی بائی پاس پر چار ڈاکوئوں نے چک 84/EBکے کار سوار بیوپاری سر فراز علی سے نقدی ایک لاکھ گیارہ ہزار روپے اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔بورے والا رڈ پر چک 35/12.Lکے قریب 3ڈاکوئوں نے ایک مر غیوں کے بیوپاری ساجد اور کنڈیکٹر عرفان کو گاڑی نمبر 1842/LWCرکھنے کی کوشش میں گولیاں مار کر ٹائر پھاڑ دئے ۔ساجد اور عرفان کو تشدد کر کے زخمی کر دیا اور نقدی ایک لاکھ دس ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔۔پولیس ہڑ پہ نے ڈکیتی کی وارداتیں کر نے والے گروہ کے سر غنہ طارق کو 186/9.Lسے گرفتار کر لیا ۔۔پولیس نے مقدمات 397,392 ت پ درج کر لئے۔