ساہیوال ،ْ بس ڈرائیور اور پولیس چیکنگ پوسٹ کے پولیس اہلکاروں میں پھڈا ،ْٹریفک جام

اتوار 3 جون 2018 15:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) فیصل آباد ساہیوال روڈ پر قطب شہانہ راوی پل پر بس ڈرائیور اور پولیس چیکنگ پوسٹ کے پولیس اہلکاروں میں پھڈا ،ْٹریفک جام ،ْتفصیلات کے مطابق نیو چوہدری کمپنی کی بس نمبر 1/VRSہفتہ کی رات 12بجے فیصل آباد سے چشتیاں جا رہی تھی جب مسافر بس قطب شہانہ دریائے راوی کے پل پر پہنچی تو ساہیوال پولیس کی چیکنگ پوسٹ کے اے ایس آئی انوار الحق ،ہیڈ کانسٹیبل علی شیر اور کانسٹیبلوں نیاز احمد اور شوکت ذو الفقار نے روکا تو بس ڈرائیور نے چیکنگ پوسٹ کے سٹاف سے پھڈا ڈال لیا کہ وہ بس کی چیکنگ نہیں کر وائیں گے بلکہ حسب معمول فیصل آباد چیکنگ پوسٹ کے سٹاف کی طرح روپے لے کر بس کو جانے دو جس پر ساہیوال چیکنگ سٹاف پولیس کے اے ایس آئی انچارج انوار الحق ڈٹ گئے جس پر ڈرائیور نے بس کو پل کے در میان میں کھڑا کر کے ٹریفک بلاک کر دی ۔

(جاری ہے)

جس پر ٹریفک جام ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔جس کے بع دتھانہ بہادر شاہ اور پولیس تھانہ نور شاہ کی گشت پر گاڑیوں نے مو قع پر پہنچ کر ٹریفک بحال کرا ئی ۔چیکنگ سٹاف پولیس چوکی کے انچارج انوار الحق نے بتایا کہ بس میں گن مین موجود نہ تھا اصرار کیا تو بس ڈرائیور منیر احمد نے بد تمیزی کی اور پھڈا ڈال کر روڈ بلاک کر دی جس سے مسافروں اور دوسری گاڑیوں کے مالکان کو ایک گھنٹہ تک پریشانی کا سامنا کر نا پڑا ۔شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ اس اقعہ کا نو ٹس لیا جائے ۔ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔