ساہیوال ،ْ بہوکے رویے سے تنگ بوڑھے سسر اور مالی پریشانیوں سے تنگ چالیس سالہ نو جوان نے خود کشی کرلی

اتوار 3 جون 2018 15:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) یہاں نواح میں بہو کے رویے سے تنگ 80سالہ بوڑھے اور مالی پریشانیوں سے تنگ 40سالہ نوجوان نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر خودکشی کر لی دونوںجاں بحق۔

(جاری ہے)

چک 4/10.Lکے 80سالہ بوڑھے ذو الفقار احمد نے بہو اور بیٹے کے رویہ سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر خود کشی کر لی بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔نور پور کے محمد رمضان کے بیٹے 40سالہ جھنڈے خان نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکرزہر پی لیا بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیولا لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :