ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں (آج) آمنے سامنے ہوں گی

اتوار 3 جون 2018 15:40

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں (آج) پیر کو آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں پاکستانی ویمن ٹیم نے ابتدائی میچ میں تھائی لینڈ ویمن کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا تھا، گرین شرٹس کو دوسرے میچ میں آج پیر کو بنگلہ دیش ویمن کا چیلنج درپیش ہو گا۔