لیڈز ٹیسٹ ،انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں بڑی برتری حاصل کرلی
پاکستانی بلے بازوں کا اصل امتحان شروع ہوگیا
فہد شبیر اتوار 3 جون 2018 16:01
(جاری ہے)
انگلینڈ نے چائے کے وقفے تک 3 وکٹوں پر 199 رنز بنائے تھے اور پاکستان کے خلاف 25 رنز کی برتری حاصل تھی۔
بیس اور ڈیوڈ مالان نے وقفے کے بعد لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف ایک رن کے اضافے کے بعد محمد عامر نے 28 رنز بنا کر کھیلنے والے مالان کو آﺅٹ کیا۔نوجوان بلے باز بیس محض ایک رن کے فرق سے اپنے کیریئر کی دوسری نصف سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور 49 رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے کے بعد 212 کے اسکور پر آﺅٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئراسٹو نے 21 رنز بنا کر اسکور کو 260 تک پہنچانے میں مدد کی تاہم فہیم اشرف نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔لیڈز میں کھیل کے دوسرے روز آﺅٹ ہونے والے آخری کھلاڑی کرس ووکس تھے جنھوں نے 17 رنز بنائے اور 285 کے سکور پر محمد عباس کا نشانہ بنے۔انگلینڈ نے جب دوسرے روز کھیل کا اختتام ہوا تو 7 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنا کر پاکستان پر 128 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔بٹلر 34 اور کیوران 16 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور فہیم اشرف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے باعث صرف 174 رنز پر آﺅٹ ہوگئی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان نے لارڈز میں سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔لیڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامراور محمد عباس جب کہ برطانوی ٹیم جو روٹ (کپتان)، ایلسٹر کک، کے جیننگ، ڈی جے مالان، جے ایم بیئرسٹو، ایس ایم کیورن، جے سی بٹلر، جے ایم اینڈرسن اور ڈی ایم بیس پر مشتمل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.