قصور ،ْ ڈکیتی اور راہزنی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کا سرغنہ لیاقت عرف لیاقی ساتھیوں سمیت گرفتار

ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کااچھی کارکردگی پر ایس ایچ او الہٰ آباد اور انکی ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان

اتوار 3 جون 2018 16:10

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) تھانہ الہٰ آباد پولیس کی عیدالفطر سے قبل بڑی کاروائی ،ڈکیتی اور راہزنی کی ایک درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ لیاقت عرف لیاقی کو5 ساتھیوں رشید،مرتضیٰ عرف بائو،آصف عرف چھمن،شرافت اوربشارت عرف شیری سمیت گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے ٹریکٹر ٹرالا،کار مہران،موٹرسائیکل دو عدد،موبائل فون 7عدد،نقدی 8لاکھ روپے و دیگر قیمتی سامان کل مالیتی 30لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور جدید ناجائز اسلحہ 4پسٹل،رائفل ،پمپ ایکشن اور کثیر تعداد میں گولیاںبرآمد کرلی ہیں،ملزمان عیدالفطر پر ڈکیتی کی واردتوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن قدوس بیگ نے تھانہ الہٰ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم لیاقت عرف لیاقی نے اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل ایک خطرناک اور منظم ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا ۔

(جاری ہے)

جورات کے وقت کار اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر اسلحہ کے زور پرزرعی اجناس سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالا کو روکتے اور گن پوائنٹ پرفصل سمیت ٹریکٹر ٹرالا چھین کر فرار ہوجاتے اور بعد میں ڈیلرز سے ملکر فصل کو فروخت کردیتے تھے ،ملزمان نے 23اپریل کی درمیانی شب کو دیپالپور روڈ سے مونجی کے 300توڑوں سے بھرا ٹریکٹر ٹرالا چھیننے کی واردات کی تھی، جو تھانہ الہٰ آباد پولیس نے ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات ،اے ایس پی چونیاںعمران خاں کی زیرنگرانی ایس ایچ او محمد محسن ودیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیموں نے لیاقت عرف لیاقی گینگ کو ٹریس کیا اور گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے 30لاکھ روپے مالیت کاما ل مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمدکیا ۔

ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ کہ گینگ کے ارکان تھانہ منڈی عثمانوالا،تھانہ دیپاپور ضلع اوکاڑہ اور تھانہ سندر ضلع لاہور کے متعدد مقدمات میں ملوث ہیں جبکہ لیاقت عرف لیاقی تھانہ دیپالپور میں ڈکیتی کے مقدمہ میں اشتہاری بھی ہے، ملزمان نے دوران انٹیروگیشن 12سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او الہٰ آباد اور انکی ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔