شوہر نے جوا ہارنے کے بعد اپنی بیوی دوست کے حوالے کر دی

متاثرہ خاتون کے خاوند اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 3 جون 2018 16:19

بھارت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 جون 2018ء) شوہر نے جوا ہارنے کے بعد اپنی بیوی دوست کے حوالے کر دی۔
متاثرہ خاتون کے خاوند اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس نے انڈیا کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں ایک عورت کے خاوند اور اسکے دوست کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ عورت کے خاوند نے دوست کے ساتھ جوا کھیلا۔

اور جوا ہار نے کے بعد شوہر نے اپنی بیوی اپنے دوست کے حوالے کر دی۔جب متاثرہ خاتون کے والد کو اس بات کا پتہ چلا تو وہ اپنی بیٹی کی حمایت میں اس کے گاؤں چلے آئے۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے پہلے ریپ کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اور ہم پر زور دیا تھا کہ ہم ملزموں کے ساتھ سمجھوتا کر لیں۔متاثرہ خاتون کے خاوند اور اسکا دوست مفرور ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون کا طبی معانہ کرایا جا رہا ہے۔جب کہ ملزمان کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون نے بی بی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ کی 23تاریخ کی رات مترا (شوہر) رات گیارہ بجے گھر آیا اور مجھے ساتھ چلنے کو کہا۔میں نے پوچھا کہ کہ کہاں جانا ہے تو اس نے کوئی جواب نہ دیا،وہ مجھے زبردستی گاؤں سے باہر لے گیا۔

جہاں اس کے دوست پہلے سے ہی موجود تھے۔میں ان سب کو بھائی کہتی تھی۔انہوں نے مجھے بازو سے پکڑا اور اپنی طرف کھینچنے لگے۔میں نے احتجاج کیا تو میرے اپنے شوہر نے مجھے برہنہ کر کے اپنے دوستوں کے سامنے پیش کر دیا۔خاتون کا مزید کہنا تھا کہ شرط جیتنے والے شخص نے مجھے کچھ دیر اپنے پاس رکھا اور مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔تب مجھے اندازہ ہوا کہ میرا شوہر مجھے جوئے میں ہار چکا ہے۔

اگلے روز متاثرہ خاتون کی بیٹی نے اپنے نانا کو فون کر کے سارا واقعہ بیان کیا۔جس کے بعد متاثرہ خاتون کے والد اپنے بیٹوں کے ہمراہ بیٹی کے پاس آ گئے۔متاثرہ خاتون کے والد کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ہم نے گاؤں کے بزرگوں سے بھی بات کی لیکن کسی نے ہماری بات نہ سنی۔وہ اپنی بیٹی کو اس کے بچوں کے ہمراہ اپنے ساتھ لے گئے۔