اکتوبر میں منعقدہ عالمی نمائش کارپٹ انڈسٹری ،معیشت کی ترقی میں بھی سنگ میل ثابت ہو گی،ایسوسی ایشن

اتوار جون 16:20

لاہور۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 36ویں عالمی نمائش رواں سال 4سی6اکتوبرتک منعقد ہو گی جس کیلئے ابتدائی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ، مذکورہ نمائش نہ صرف کارپٹ انڈسٹری بلکہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے بھی سنگ میل ثابت ہو گی۔ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین لطیف ملک اور قائمقام وائس چیئرمین ریاض احمد نے نمائش کے انعقاد کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی مندوبین کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے رابطے شروع کر دئیے گئے ہیںاور امسال بھی غیر ملکیوں کی بھرپور شرکت سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔ا نہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کی معاونت اور سپورٹ کے بغیر اتنی بڑی نمائش کی کامیابی نا ممکن ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نمائش کی تیاریوں کوحتمی شکل دینے کیلئے فنڈز کا جلد سے جلد اجراء کیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی او ردیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے نہ صرف کارپٹ کی عالمی نمائش کامیاب ہو گی بلکہ اس سے کارپٹ کی ایکسپورٹ بڑھانے میں بھی مدد ملے گی جس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :